Home / جاگو دنیا / روس : بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

روس : بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ماسکو :  روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایئر پورٹ پر بوئنگ 777مسافر بردار طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں بوئنگ 777 طیارے نے انجن میں خرابی کے سبب ہنگامی لینڈنگ کی ہے، واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 کے انجن کنٹرول سینسرز کے آپریشنز میں خرابی پر طیارے کے کریو نے ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انتظامیہ کے مطابق بوئنگ 777 کی کارگو پرواز ہانگ کانگ سے میڈریڈ جا رہی تھی، طیارہ چیکنگ کے بعد دوبارہ میڈریڈ کی جانب پرواز کرے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست ڈنیور میں بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ایئر لائن نے بوئنگ 777 کے تمام طیارے گراؤنڈ کر دیئے تھے۔

اس موقع پر بوئنگ کمپنی نے 777 طیاروں کو دنیا بھر میں عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کی سفارشات دی تھیں۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *