Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’ایک ہی دفعہ ساری عورتوں پر پابندی لگادو‘

’ایک ہی دفعہ ساری عورتوں پر پابندی لگادو‘

mee

معروف گلوکارہ میشا شفیع عورت مارچ کے حوالے سے متنازع ویڈیوز سامنے آنے پر عورت مارچ کی حمایت میں کھڑی ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر میشا شفیع کی جانب سے عورت مارچ کی حمایت میں متعدد ٹوئٹس کی گئیں۔

میشا شفیع نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک پسماندہ، زیادتی کا شکار اور غیر محفوظ طبقے نے عالمی دن پر پرامن طور پر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تو مکروہ اور مشتبہ لوگوں نے اس کو تاریک بنادیا۔

وبا کے دوران عورت مارچ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ ’کورونا کو کہیں ہم نہ ہوجائیں‘۔

میشا نے کہا کہ ’ یاد ہے کہ یہ معاملہ  ایک لڑکی کے پوسٹر سے شروع ہوا جس میں لکھا گیا تھا کہ اسے ایک مولوی نے زیادتی کا نشانہ بنایا، بچوں کو زیادتی کا شکار بنانے والے کھلے عام گھوم رہے ہیں اور بچے نہیں کھیل سکتے لیکن عورت مارچ ایک مغربی ایجنڈا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک ہی دفعہ ساری عورتوں کو بین کردو قصہ ہی ختم نہ تم رہو گے نہ ہم‘۔

میشا اس دوران سوشل میڈیا صارفین کے جوابات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتی نظر آئیں اور جب ایک صارف نے میشا سے پوچھا کہ آپ کو کس چیز سے آزادی چاہیے؟

اس پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ آپ سے جب کہ ایک اور صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے میشا نے لکھا ’جین میں بھی مسئلہ ہے اور جینز پہن کر پھرنے میں بھی‘۔

Check Also

کاجول نے مداحوں کو ہنسانے کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر اپنے مداحوں کو ہنسانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *