Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’جی پیمپر لے کر آرہا ہوں ‘عاطف کی اہلیہ سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

’جی پیمپر لے کر آرہا ہوں ‘عاطف کی اہلیہ سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

ویسے تو شوبز شخصیات کی عموماً ناچتے گاتے ہی ویڈیوز دیکھنے میں آتی ہیں لیکن گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عاطف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ ویرجعفری کو عاطف اسلم سے نئے گلوکاروں سے متعلق سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دوران گفتگو عاطف اسلم کے موبائل پر ایک کال آتی ہے جسے ریسیو کرتے ہی عاطف اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں جی پیمپر لے کر آرہا ہوں۔

عاطف نے دوران گفتگو اہلیہ سے مزید کہا کہ جی بس تھوڑی دیر میں پہنچ جاؤں گا

عاطف کی گفتگو پر شاہ ویر جعفری کو سوال بھول کرقہقے لگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب صارفین کی جانب سے نہ صرف ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے بلکہ صارفین  پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کررہے  ہیں۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *