Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شہریار منور کو مداحوں سے معافی کیوں مانگنا پڑی؟

شہریار منور کو مداحوں سے معافی کیوں مانگنا پڑی؟

اداکار شہریارمنور کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد معافی مانگنا پڑگئی۔

شہریار منورکو حال ہی میں  سوشل میڈیا پر بڑھ چڑھ کر امتحانات منسوخی کی مہم میں حصہ لینے اور مداحوں سے احتیاطی تدابیر کو فولو کرنے جیسے مشورے فراہم کرتے دیکھا گیا تھا لیکن ایک پارٹی میں شرکت کے بعد اداکار خود بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار ہوگئے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

تاہم اب شدید تنقید کا شکار ہونے والے اداکار شہریار منور کی جانب سے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر معافی نامہ شیئر کیا گیا ہے ۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اپنی لاپرواہی، غلط اندازے اور احساس کی کمی پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے فطری احساس کو جانچنے پر میں مداحوں کا بے حد شکر گزار اور ممنون ہوں۔

شہریار منور نے ایک بار پھر اپنی پوسٹ میں مداحوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کرنے کی التجا کے ساتھ ساتھ متاثرہ فیملیز کے لیے دعا بھی کی۔

Check Also

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *