Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ حرا مانی نے ڈکیتوں کا سامنا کیسے کیا!

اداکارہ حرا مانی نے ڈکیتوں کا سامنا کیسے کیا!

‘دو بول’ اور ‘کشف’ جیسے ڈراموں سے مقبول ہونے والی اداکارہ حرا مانی کا موبائل ان کے گھر کے باہر لوٹ لیا گیا۔

گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں ایک سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کی تھی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے، ان کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے بعد حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے۔

تاہم ان کے چھوٹے بیٹے کے گاڑی سے باہر آتے ہی پیچھے سے ایک موٹر سائیکل گاڑی کے پاس آکر رکتی ہے، جو ان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوجاتا ہے جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار بھی گاڑی کے پاس رکتا ہے تاہم کچھ لمحے کے بعد وہ بھی پھر فرار ہوجاتا ہے۔

حرا مانی نے ایک اسٹوری میں لکھا کہ ‘ابراہیم (اداکارہ کا چھوٹا بیٹا) چوری کرنے والوں کی توجہ ہٹانے کی صحیح وجہ بنا’۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

بعدازاں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے ‘دو بول’ کے گانے کے بولوں کے انداز میں موبائل چھینے جانے سے متعلق بتایا۔

انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ ‘جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے’۔

حرا مانی کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے تحفظ سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Check Also

کاجول نے مداحوں کو ہنسانے کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر اپنے مداحوں کو ہنسانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *