Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / 2 کزنز کا کورونا سے انتقال، بھارتی اداکارہ ملکی صحت کے نظام پر بھڑک اٹھیں

2 کزنز کا کورونا سے انتقال، بھارتی اداکارہ ملکی صحت کے نظام پر بھڑک اٹھیں

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے بھارت میں کورونا کی دوسری لہر میں 2 کزنز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

میرا چوپڑا بھی بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہیں اور کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ میرا چوپڑا بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں۔

اپنے انٹرویو میں اداکارہ میرا نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز میں میرے دو کزنز کورونا سے انتقال کرگئے بلکہ وہ وائرس سے نہیں، ملک کے طبی نظام تباہ ہوجانے کے باعث ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک کزن کو 2 دن تک آئی سی یو میں بستر نہیں ملا اور وہ انتقال کر گیا جبکہ دوسرا آکسیجن نہ ملنے سے چل بسا، دونوں کی عمریں 40 سال سے زائد تھیں۔

Check Also

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *