Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سالگرہ کی تقریب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر علی ظفر کو تنقید کا سامنا

سالگرہ کی تقریب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر علی ظفر کو تنقید کا سامنا

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کو برتھ ڈے پارٹی میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر تنقید کا سامنا ہے۔

علی ظفر حال ہی میں 41 برس کے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ سالگرہ منائی۔

تاہم جب ان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے قبل ہی ملک بھر میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئی جو پیر کو ختم ہوئیں تاہم شہریوں کو ایس او پیز اور سماجی فاصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یوں تو شوبز اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی جاتی ہے مگر جب علی ظفر نے ان کی خلاف ورزی کی تو مداحوں کو یہ چیز پسند نہ آئی اور ان پر تنقید کی گئی۔

منال فہیم خان نے لکھا کہ ‘8 لاکھ 80 ہزار کیسز، 20 ہزار اموات، یومیہ 3 ہزار سے زائد کیسز، یہ لاہور سے حالیہ تصویر ہے’۔

رابعہ ستار نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کو پاگل پن قرار دیا۔

ایاز نامی صارف نے لکھا ‘نام نہاد ایلیٹ کلاس ‘۔

علاوہ ازیں انسٹاگرام پر کمنٹس میں اکثر صارفین کی جانب سے ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے پر تنقید کی گئی۔

ان سے قبل اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر ڈاکٹرفہد مرزا کی 0 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر منعقد ہونے والی محفل قوالی میں شریک ہونے والے اداکاروں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *