Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سلمان خان کے کیریئر کے خاتمے کی آوازیں اٹھنے لگیں

سلمان خان کے کیریئر کے خاتمے کی آوازیں اٹھنے لگیں

ممبئی: 

بھارتی فلموں کے تجزیہ نگاروں نے سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کی ریلیز کے بعد کہا ہے کہ سلومیاں کا ’’بطور ہیرو کیریئر ختم ہوچکا ہے‘‘۔

عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کو بالی ووڈ تجزیہ نگاروں اور فلمی ناقدین نے مایوس کن قرار دیا ہے۔ جب کہ لوگوں کی رائے بھی سلومیاں کی ’’رادھے‘‘ کے بارے میں کچھ خاص اچھی نہیں ہے۔

کورونا وبا کی وجہ سے فلم کو تھیٹرز میں ریلیز نہیں کیا جاسکا اور فلم مختلف ڈیجیٹل اور اوٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کی گئی ہے جس کی وجہ سے فلم کی آمدنی کے اعدادوشمار تو نہیں بتائے جاسکے۔ تاہم لوگوں نے فلم کو آن لائن کافی برے ریویوز دئیے ہیں۔ جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم کو 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے۔

اگر بات کریں بالی ووڈ کے مشہور فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش کی تو انہوں نے سلومیاں کی فلم کو ریلیز کے پہلے روز ہی مایوس کن قرار دیدیا تھا۔

ایک اور فلمی ناقد امود مہرا نے فلم پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے ’’سلمان خان کا کیریئر بطور ہیرو ختم ہوچکا۔‘‘ امود مہرا نے مزید کہا سلمان خان کو فلموں کے انتخاب پر نظرثانی کرنی چاہئے اور امیتابھ بچن سے سبق لینا چاہئے جنہوں نے 50 سال کی عمر کے بعد مرکزی کردار کرنے کے بجائےسپورٹنگ لیکن پاورفل کردار ادا کرنے شروع کردئیے۔

امود مہرا نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ سلمان خان کا اداکاری میں کیریئر ختم ہوگیا بلکہ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ ان کا ’’بطور ہیرو کیریئر ختم ہوگیا۔‘‘ انہیں اب جاندار سپورٹنگ کردار کرنے چاہئیں۔

ایک اور بالی ووڈ فلمی تجزیہ نگار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ اگرچہ سلمان خان کو اچھے اسکرپٹ کی پہچان نہیں ہے۔ وہ اسکرپٹ رائٹر نہیں ہیں اور انہیں فلم کے ہر ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔

کومل نہتا نے کہا سلمان خان فلم کی دُھن لکھنا چاہتے ہیں، وہ فلم کی موسیقی ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور وہ فلم کا اسکرپٹ بھی لکھنا چاہتے ہیں۔ یہ سب سلمان خان کے کرنے کے کام نہیں ہیں۔ بلکہ سلمان خان کا کام فلم میں اچھا نظر آنا اور اچھی اداکاری کرنا ہے۔ اگر وہ فلم کے ہر شعبے میں شامل ہوں گے تو اس طرح فلم کو مزید نقصان پہنچے گا۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *