Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ارشد خان کا لندن میں کیفے کھولنے کا اعلان

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ارشد خان کا لندن میں کیفے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: 

اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے راتوں رات مشہور ہونے والے سوشل میڈیا اسٹار ارشد خان چائے والے نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد لندن میں اپنا بزنس شروع کرنے والے ہیں۔ایک تصویر کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے ارشد خان نے گزشتہ برس اسلام آباد میں اپنا چائے کا کیفے کھولا تھا۔ ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ارشد خان نے بتایا تھا کہ وہ پاکستان بھر میں اپنے چائے کا بزنس ’’کیفے چائے والا‘‘ کی برانچز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اب انہوں نے اپنے بزنس کو بین الاقوامی ممالک تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔

ارشد خان نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ  وہ رواں سال لندن میں اپنے چائے کا کیفے کھولیں گے۔ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی کامیابیوں کا راز بتاتے ہوئے لکھا’’ترقی اور طاقت صرف مستقل کوششوں سے ہی حاصل ہوتی ہے‘‘

ارشد خان نے لندن میں چائے کا کاروبار چلانے کے لیے دوسرمایہ کاروں اور اپنے بزنس سے وابستہ افراد کے ساتھ ایک فرنچائز سے معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ اس بزنس میں کافی منفرد ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 6 سال قبل ایک خاتون فوٹوگرافر جیا علی نے چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے ایک نوجوان لڑکے کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کرائی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔ اور اس وائرل تصویر کی بدولت ارشد خان کو ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی اور آج وہ ایک کامیاب بزنس مین ہیں۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *