Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹرینڈ کرنیوالے مسائل پر اپنی رائے دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی: ماورہ

ٹرینڈ کرنیوالے مسائل پر اپنی رائے دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی: ماورہ

اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنیوالے مسائل  پر اپنی رائے دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔

ماورہ حسین نے سوشل میڈیاکے ذریعے سماجی مسائل سے متعلق آواز اٹھانے کا اظہار میرا سیٹھی ویب شو میں کیا۔

میزبان میرا سیٹھی نے دوران شو ماورہ سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر سماجی مسائل سے متعلق بات کرنے کو وہ بطور اداکارہ اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں یا ایک آپشن؟

ماورہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم ایشو ہے جس پر آپ کو بہت محتاط ہوکر چلنا پڑتا ہے کیوں کہ اگر آپ کسی ایک مسئلے پر بات کرتے ہیں تو آپ سے کہا جاسکتا ہے کہ آپ نے دوسرے مسئلے پر تو بات ہی نہیں کی اس کا مطلب ہے آپ برے ہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں رہی کبھی کہ ٹرینڈ کیا کررہا ہے اگر کچھ ٹرینڈ کررہا ہے تو اس کا مطلب ہے بہت سے لوگ اس مسئلہ پر آواز اٹھارہے ہیں اس لیے اس پر میری رائے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چیز میں ایسی دیکھوں جو میرے دل کو محسوس ہوتی ہے تو میں ضرور اس پر بات کرتی ہوں تاہم کوشش ہوتی ہے کہ کوئی متنازع بات نہ کہوں تاکہ لوگوں کا رد عمل میرے خلاف نہ آئے کیوں کہ خود سے متعلق بار بار وضاحتیں نہیں پیش کرسکتی، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ذات کو مشکل میں ڈالے بغیر میں معاشرے کے لیے جو کچھ کرسکتی ہوں وہ ضرور کروں۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *