Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اسکرین سے غائب اداکارہ صنم بلوچ آج کل کیا کررہی ہیں؟

اسکرین سے غائب اداکارہ صنم بلوچ آج کل کیا کررہی ہیں؟

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی اداکاراؤں نے شادی کے بعد انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا اور چند اداکاراؤں نے خاموشی سے ہی کنارہ کشی اختیار کرلی۔

اداکارہ صنم بلوچ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نظر نہیں آتیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ صارفین ان سے متعلق خبریں نہیں جان پاتے۔

اطلاعات کے مطابق صنم بھی شادی کے بعد بیرون ملک مقیم تھیں تاہم حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو خوشی کی نوید سنائی ہے۔

منشا پاشا کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ورزش کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان سمیت صنم بلوچ اور اداکارہ اریبہ حبیب دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو کو دیکھ کر صنم کے مداح کافی خوش دکھائی دیے اور انہیں امید ہےکہ شاید وہ جلد ہی اداکارہ کو دوبارہ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

اس کے علاوہ منشا پاشا نے اسٹوری بھی شیئر کی جس میں تینوں اداکارائیں آپس میں بغل گیر ہیں۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *