Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / والد کا انتقال کورونا سے ہوا تھا، اداکارہ سارہ خان

والد کا انتقال کورونا سے ہوا تھا، اداکارہ سارہ خان

پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کا انتقال کورونا سے ہوا تھا۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئی تھیں  اور دوران  شووالد کےانتقال سے متعلق گفتگو کی ۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ اور ان کی فیملی بڑوں کے حوالے سے اب کافی محتاط ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سسرال والوں سے ملنے لاہور بھی نہیں جاسکی ہیں ۔

دوران گفتگو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کا انتقال کورونا سے ہوا تھا، اور یہ وبا والد سے پورے اہل خانہ میں منتقل ہوگئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ والد چونکہ 70 سے زائد برس کے تھے لہٰذا کورونا ان پر شدت سے حملہ آور ہوا اور وہ 5 دن میں انتقال کرگئے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلک سمیت ہم سب بہن بھائیوں میں کورونا کی مختلف علامات تھیں، کسی کو جسم میں درد تھا تو کسی کو سر میں ، تاہم بھائی میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی۔

سارہ خان کے مطابق کورونا مثبت آنے کے بعد ان کے سر میں شدید درد تھا جو کہ ناقابل برداشت تھا ، اور یہ سر درد کورونا سے صحتیابی کے دو ماہ بعد بھی موجود رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخری ایام میں اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے تھے۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *