Home / جاگو کھیل / ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی کوویڈ رپورٹس منفی آگئیں

ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی کوویڈ رپورٹس منفی آگئیں

بارباڈوس میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے۔

اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی اور ان کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی۔ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز پہنچنے پر قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Check Also

اذلان شاہ ہاکی: فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان ہوگا

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اور جاپان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *