Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فحش فلموں کے کیس میں پولیس کا شلپا شیٹی سے متعلق اہم اعلان

فحش فلموں کے کیس میں پولیس کا شلپا شیٹی سے متعلق اہم اعلان

ممبئی پولیس نے راج کندرا سے متعلق کیس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں مرکزی ملزم راج کندرا کو 23 جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ کو جلد ہی طلب کیا جائے گا تاہم اب ممبئی پولیس نے واضح کیا کہ شلپا کو عدالت میں طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ راج کندرا کیس میں فی الحال شلپا شیٹھی کا اب تک کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جاسکا ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے ملزم راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کر 70 سے زائد عریاں ویڈیوز سمیت سرور کو بھی ضبط کیا تھا۔

خیال رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہےکہ راج کندرا کم سے کم دو برس سے فحش فلموں کا کام کررہے تھے۔

Check Also

شاہ رخ خان سے پہلے سلمان خان کو ’منت‘ کی آفر ہوئی تھی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی وجہ سے  شاہ رخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *