Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آغا علی نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

آغا علی نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

معروف اداکار و میزبان آغا علی نے بطور ڈائریکٹر پہلی ویب فِلم ‘رات دو لوگ اِک ملاقات’ کا پوسٹر جاری کیا ہے۔

آغا علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا کہ یہ ویب فلم پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناصرف بطور ڈائریکٹر میرا ڈیبیو ہے بلکہ میں اس فلم کا پروڈیوسر بھی ہوں۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ویب فلم رات جلد ہی مداحوں کیلئے پیش کردی جائے گی۔

آغا علی کی ہدایتکاری اور پروڈکشن میں بننے والی فلم میں حنا الطاف اور آغا علی اداکاری کرتے نظر آئیں گے جب کہ کہانی بھی آغا کی جانب سے لکھی گئی ہے۔

Check Also

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *