Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماورہ اور فہد سے متعلق بیان پر زاہد احمد تنقید کی زد میں

ماورہ اور فہد سے متعلق بیان پر زاہد احمد تنقید کی زد میں

اداکار زاہد احمد کے ماورہ حسین کی آواز اور فہد مصطفیٰ کی آنکھوں سے متعلق کیے جانے والے تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کچھ روز قبل زاہد احمد نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے ماورہ حسین اور فہد مصطفیٰ کے بارے میں خیالات کا اظہار کرنے کو کہا گیا۔

زاہد نے ماورہ سے متعلق کہا کہ ان کی آواز تھوڑی سی اور واضح ہونی چاہیے، یہ ایک بڑی بہتری ہوگی۔

دوسری جانب انہوں نے فہد مصطفیٰ کے بارے میں کہا کہ فہد کو نیچرل ہونے کی ضرورت ہے، ان کی بہت بڑی بڑی آنکھیں ہیں، انہیں چاہیے کہ آنکھوں کو تھوڑا بند کرلیا کریں۔

زاہد احمد کے مذکورہ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک صارف نے زاہد احمد کو کہا کہ آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کے ظاہر پر بات کریں، بڑی بڑی باہر نکلی ہوئی آنکھیں کسی بیماری کے سبب یا قدرتی طور پر ہوسکتی ہیں۔ اسی صارف نے ایک اور کمنٹ میں کہا کہ آنکھیں بڑی ہیں تو اللہ نے عطا کی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک اور صارف نے انتہائی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پچھلے انٹرویوز میں زاہد احمد ایک اچھے انسان لگتے تھے۔

اریج فاطمہ نامی صارف نے کہا کہ ماورہ اپنی آواز کیسے تبدیل کرے؟ اور فہد اپنی آنکھیں؟

سیما نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ ماورہ کے بارے میں نہیں بلکہ اس کے بارے میں ہے جس نے اسے یہ آواز دی ہے، یہ اللہ کا عطا کردہ تحفہ ہے، وہ کیوں اسے بدلنا چاہے گی؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم ایک صارف کا کہنا تھا کہ زاہد احمد یہ سب جلن کی وجہ سے بول رہے ہیں۔

Check Also

کاجول نے مداحوں کو ہنسانے کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر اپنے مداحوں کو ہنسانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *