Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کرینہ کپور نے سال 2021 کا بہترین لمحہ شیئر کردیا

کرینہ کپور نے سال 2021 کا بہترین لمحہ شیئر کردیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے سال 2021 کا سب سے بہترین لمحہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں بےبو نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘سال 2021 کا بہترین لمحہ اسکے  دو دانت ہیں’۔

تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ شیئر کی گئی تصویر کواب تک  تین لاکھ سے زائد  لوگ لائک کرچکے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ کے بیٹے جہانگیر ہلکی رنگ کی شرٹ پہنے ہاتھ میں کھلونا پکڑے ہوئے ہیں جبکہ اسی کھلونے سے ان کا چہرہ بھی چھپا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان نے 2012 میں کرینہ کپورسے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی  جبکہ رواں سال فروری میں کرینہ کپور خان نے اپنے دوسرے بچے جہانگیر علی خان کو جنم دیا تھا۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *