Home / جاگو صحت / ڈاؤ ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے کیموتھراپی کا آغاز

ڈاؤ ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے کیموتھراپی کا آغاز

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) نے اوجھا کیمپس میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے کم قیمت پر کیموتھراپی کی خدمات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ڈاکٹر مریم کا کہنا ہے کہ ڈاؤ ہسپتال میں یہ سہولت فراہم کرنا واقعی بڑی بات ہے جب کہ اس سے قبل ہم کینسر کے غریب مریضوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن سمیت دیگر ہسپتالوں میں ریفر کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے خاندان جو پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگا علاج کروا سکتے ہیں انہیں مختلف نجی ہسپتالوں کو ریفر کیا جا رہا تھا۔

ڈاکٹر مریم کے مطابق ڈاؤ ہسپتال میں کیموتھراپی کی قیمت دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں کے مقابلے میں بہت کم ہوگی۔

ڈاؤ ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے دیگر متعلقہ خدمات کی فراہم کی سہولیات پہلے سے ہی موجود ہیں، ان خدمات میں انڈور اور آؤٹ ڈور مریضوں کے لیے خدمات کی فراہمی اور ڈے کیئر سینٹر شامل ہیں۔

ڈاؤ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد اعظم نے بتایا کہ ہسپتال میں اب میڈیکل آنکولوجی خدمات مکمل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی ان خدمات کی نگرانی رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز، یو کے سے سرٹیفائیڈ ماہر کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھاتی اور رحم کے کینسر کے مریضوں سمیت تمام ضرورت مند مریضوں کو کیموتھراپی کی خدمات پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *