Home / جاگو ٹیکنالوجی / سام سنگ نے بنفشی رنگت کے نئے فون کا نام ’جامنی جامنی‘ رکھ دیا

سام سنگ نے بنفشی رنگت کے نئے فون کا نام ’جامنی جامنی‘ رکھ دیا

سیؤل ، جنوبی کوریا: ایک روز قبل سام سنگ نے گیلسی ایس 22 سیریز کے ایک نئے رنگ والے فون کا اعلان کیا ہے جسے دومرتبہ بنفشی کا نام دیا گیا ہے۔ اسے ’بوراپرپل‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے لفظی معانی جامنی جامنی ہے۔

اس سے قبل ہم بتاچکے ہیں سام سنگ فولڈ ہونے والے فون، اسمارٹ واچ اورروایتی اسمارٹ فون کی فروخت 10 اگست سے شروع کررہا ہے جس کا اعلان ایک شاندار تقریب میں کیا جائے گا۔

سام سنگ اس سے مشابہہ رنگت کا ایک فون پہلے ہی پیش کرچکا ہے جسے اس نے باضابطہ طور پر بنفشی یا وائلٹ قرار دیا تھا۔ لیکن یہ قدر ہلکا تھا اور مائل بہ گلابی تھا تاہم اب نیا جامنی رنگ کم و بیش ہر جگہ سے یکساں ہے اور خواہ وہ کیمرہ کی جگہ ہو، فریم ہو یا فون کی پشت کا وسیع رقبہ ہی کیوں نہ ہو۔

سام سنگ کو یہ رنگ اتنا پسند آیا ہے کہ اس نے اسی رنگت کے مزید ڈیوائسس کا اعلان کیا ہے جو سال کے اختتام تک سامنے آئیں گے۔ اپنی پریس ریلیز میں سام سنگ نے اس رنگ کو بورا پرپل کا نام دیا ہے جس کی ایک جھلک ہم دس اگست تک دیکھ سکیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیا جامنی اسمارٹ فون براہِ راست سام سنگ کی ویب سائٹ سےآن لائن خریدا جاسکے گا۔ اس کی قیمت 799 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

Check Also

ٹک ٹاک نے دو ماہ میں انسٹاگرام جیسی دوسری ایپ متعارف کرادی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے محض دو ماہ کے عرصے بعد انسٹاگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *