Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو وائرل

اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں گارڈن میں موسم انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کہ وجہ سے انہیں ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے  گلابی رنگ کا  بغیر آستینوں والا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ انہوں نے سبز رنگ کا دوپٹہ ہاتھوں میں لیا ہوا تھا۔

اداکارہ نے جیولری بھی پہنی ہوئی تھی جبکہ ایک پوز میں اداکارہ نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

شیر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں عائشہ عمر نے لکھا تھا کہ آپ کو جو بھی موقع ملے، آنکھیں بند کرلیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *