Home / جاگو کھیل / مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کی حکمرانی  برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے سب سے زیادہ 1083 رنز بنارکھے ہیں۔

ان کے بعد آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 916 اور ہیری ٹیکٹر 856 رنز بناکر بالترتیب  دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے امام الحق 797 رنز بناکر پانچویں سے چوتھے نمبر آگئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 762 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر موجود ہیں۔

بنگلادیش کے تمیم اقبال 624 رنز بناکر چھٹے  جبکہ افغانستان کے رحمت شاہ اور بنگلہ دیش کے لٹن داس 592 رنز کے ساتھ مشترکہ طور پر ساتویں نمبر ہیں۔

اسی طرح جنوبی افریقہ کے جانیمن ملان اور آئرلینڈ کے اینڈریو بلبرنی 578 رنز کے ساتھ مشترکہ طور پر نویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلادیش 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، افغانستان 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ 90 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *