Home / جاگو کھیل / ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہاردک پانڈیا 31، رویندرا جدیجا 27 اور ریشابھ پانت 24 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان روہت شرما گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید میکوئے نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے صرف 17 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے علاوہ جیسن ہولڈر نے 2 جبکہ عقیل حسین اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز نے برینڈن کنگ کے 68 اور ڈیوون تھامس کے ناقابل شکست 31 رنز کی بدولت ہدف باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے ارش دیپ سنگھ ، رویندرا جدیجا، روی چندرن ایشون، ہاردک پانڈیا اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *