Home / جاگو کھیل / آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں راشد خان افغان اسکواڈ کا حصہ

آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں راشد خان افغان اسکواڈ کا حصہ

لیگ اسپنر راشد خان کو اگلے ہفتے آئرلینڈ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز کے لیے افغانستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ کے اہم لیگ اسپنر23 سالہ راشد خان آئرلینڈ میں افغانستان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ اور آسٹریلیا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

راشد نے اس سال جون میں افغانستان کی زمبابوے کو 3-0 سے شکست دینے میں چار وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ میں اس ہفتے شروع ہونے والی دی ہنڈریڈ لیگ میں اپنے وعدوں کے باوجود اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

چیف سلیکٹر نور ملک زئی نے کہا کہ ‘ہمارے حالیہ دوروں میں اچھے نتائج آئے ہیں، اسکواڈ نے حال ہی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم آئرلینڈ اور پھر ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں دوبارہ اچھے نتائج کے منتظر ہیں’۔

افغانستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں ابراہیم زدران، حشمت اللہ شاہدی اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اسپنرز قیس احمد اور مجیب الرحمان کو ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

بلفاسٹ میں 9 اگست سے شروع ہونے والی سیریز میں محمد نبی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

افغانستان گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پانچ میں سے تین میچ ہارے تھے اور سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *