Home / تازہ ترین خبر / سب میرین کیبل نظام میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ متاثر

سب میرین کیبل نظام میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ متاثر

سنگاپور سے فرانس اور اٹلی تک جانے والی سب میرین کیبل سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کیبل چلانے والی کمپنی ٹرانس ورلڈ ہوم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ٹیرسٹیریل نیٹ ورک میں فائبر کٹ‘ کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں خلل پڑا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ایک سینئر اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان میں تین سب میرین کیبل آپریٹرز میں سے ایک ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کے کیبل نیٹ ورک میں خلل پایا گیا۔

مصر کے قریب سوئز کینال اور بحیرہ روم میں کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث دیگر ممالک میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کیبل سمندر کی گہرائی میں موجود تھی لیکن مصر میں تقریباً 480 کلومیٹر کا ایک ٹکڑا خشکی پر تھا تاکہ سوئیز کینال میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے پریشانی سے بچا جا سکے۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ زمین پر مرمت کا کام ،سمندر کی گہرائی میں نقصان کا سراغ لگانے کے مقابلے میں آسان ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا, مشرق وسطی,مغربی یورپ میں سب میرین کیبل سسٹم تقریباً 20ہزار کلومیٹر طویل ہے، جو فرانس کے مارسیل سے سنگاپور تک پھیلا ہوا ہے

اس وقت پاکستان سے منسلک سات سب میرین انٹرنیٹ کیبل سسٹم ہیں جن میں سے چار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ، دو ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور ایک کیبل سسٹم جو حال ہی میں آن لائن آیا ہے، جو چینی کمپنی کی ملکیت ہے۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *