Home / جاگو ٹیکنالوجی / ایپل نے سیٹلائٹ کمیونی کیشن آلات پر کام شروع کردیا

ایپل نے سیٹلائٹ کمیونی کیشن آلات پر کام شروع کردیا

سان فرانسسکو: ایپل کمپنی نے سیٹلائٹ کمیونکیشن میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اسمارٹ فون کے لیے پیٹنٹ حاصل کرلی ہے جس کےتحت وہ عام سیل فون نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ سیٹلائٹ فون سےبھی جڑسکیں گے۔

ٹیکنالوجی کےبعض تجزیہ نگاروں کےمطابق ایپل کمپنی نے سات اکتوبرکو ایک حقِ ملکیت (پیٹنٹ) حاصل کیا ہے جس میں غیرارضی مواصلات کو ارضیاتی مواصلات کی طرح استعمال کرنا ہے۔ اس سےثابت ہوتا ہے کہ ایپل کےاگلے آئی فون سٹلائٹ روابط کے حامل ہوسکتےہیں۔ پیٹنٹ کے مطابق یہ روابط وہ براہِ راست بھی ہوسکتے ہیں۔

پیٹنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایپل کے اگلے آلات میں ایسے ٹرانسمیٹر اور ریسیور ہوں گے جو زمینی نیٹ ورک کی طرح سیٹلائٹ سے رابطہ کرسکیں گے۔

تاہم اس پیٹنٹ کی دیگرتفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Check Also

ٹک ٹاک نے دو ماہ میں انسٹاگرام جیسی دوسری ایپ متعارف کرادی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے محض دو ماہ کے عرصے بعد انسٹاگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *