Home / جاگو دنیا / ایلون مسک کا ٹوئٹرکے تصدیقی بلیو ٹک پر20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ

ایلون مسک کا ٹوئٹرکے تصدیقی بلیو ٹک پر20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ

سان فرانسسكو:  ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے تصدیقی بلیو ٹک پر 20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے بلیو ٹک پر فیس عائد کرنے کے لیے سسٹم بنانے کے لیے انجینئرز کو 7 نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ڈیڈ لائن تک پروجیکٹ پورا نہ کرنے کے صورت میں انجینئرز کو برطرف کرنے وارننگ دی گئی ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے تصدیقی طریقہ کار کو نئے سرے سے بنایا جارہا ہے۔دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا تھا۔ تصدیقی عمل کے علاوہ  ٹوئٹر کےدیگر فیچرز پر بھی فیس عائد کی جائے گی۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *