Home / جاگو دنیا / بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کے تمام مجرموں کو رہا کردیا

بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کے تمام مجرموں کو رہا کردیا

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی قتل کے تمام 6 مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے اعلیٰ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے راجیو گاندھی کے قتل کیس میں گرفتار مجرموں کو 33 برس بعد رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

بھارتی عدالت نے مئی میں راجیو گاندھی قتل کے مجرم پیرا ریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ تامل ناڈو حکومت نے بھی راجیو گاندھی قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کی رہائی کی سفارش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گانگریس نے سپریم کورٹ کے حکم کو ناقابل قبول قرار دے دیتے ہوئے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو1991 میں تامل ناڈو میں تامل علیحدگی پسند خاتون نے خود کش دھماکے میں قتل کر دیا تھا۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *