Home / جاگو دنیا / سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش، لڑکی لڑکے کے خلاف پولیس کے پاس پہنچ گئی

سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش، لڑکی لڑکے کے خلاف پولیس کے پاس پہنچ گئی

بھارتی نوجوان کو سوشل میڈیا کے ذریعے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 سالہ لڑکے نے اپنی کلاس فیلو کی لی گئی مختلف تصاویر سے تیار ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لڑکی سے شادی کا سوال کیا اور ساتھ ہی  لڑکی کو انکار کی صورت سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

لڑکے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو دیکھ کر لڑکی نے اپنے  والدین کو آگاہ کیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے  لڑکے کی شکایت پولیس کو کرڈالی۔

پولیس کے مطابق لڑکے کے والدین کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے لیکن چونکہ اسکول میں بچوں کے امتحان چل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ والدین سے امتحانات ختم ہونے انہیں  بیٹے کے ساتھ تھانے بلایا گیا ہےجس کے بعد لڑکے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *