Home / جاگو دنیا / سوڈان سے غیرملکیوں کے انخلا میں سعودی عرب پیش پیش

سوڈان سے غیرملکیوں کے انخلا میں سعودی عرب پیش پیش

جنگ زدہ ملک سوڈان سے غیرملکیوں اور سفارتی عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے فوج کی کوشش جاری ہیں۔

کئی روز سے جاری خونریز لڑائی کے دوران غیرملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور سلسلے میں سعودی عرب نے بھی اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سوڈان سے انخلا کیلئے سعودی عرب کا آپریشن جاری ہے اور 20سعودی اور 1866 غیرملکیوں کو جدہ پہنچایا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد4ہزار 879 ہو گئی ہے۔

قبل ازیں سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ سوڈان سے نکالے گئے سعودی شہری اور دیگر جنگ کے شروع ہونے کے بعد پہلی بار اعلان کردہ انخلاء میں سمندری راستے سے بندرگاہی شہر جدہ پہنچے ہیں۔

سرکاری الاخباریہ ٹیلی ویژن نے بتایا کہ “سوڈان سے انخلاء کا پہلا جہاز پہنچ گیا ہے جس میں 50 سعودی شہریوں اور دوست ممالک کے متعدد شہری سوار تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ و سلامتی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے سوڈان میں 1500 کے قریب پاکستانی موجود ہیں سوڈان میں موجود پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *