Home / جاگو صحت / ڈپریشن سے 29 امراض اور طبی پیچیدگیاں بڑھنے کا انکشاف

ڈپریشن سے 29 امراض اور طبی پیچیدگیاں بڑھنے کا انکشاف

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپریشن یعنی ذہنی مسائل اور تناؤ میں مبتلا افراد کے جسم اور ذہن میں متعدد سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ڈپریشن کے شکار افراد میں 29 امراض اور طبی پیچیدگیوں کے بڑھنے کے امکانات نمایاں ہوجاتے ہیں۔

ڈپریشن کو ویسے بھی بیماریوں اور طبی پیچیدگیوں کی ماں قرار دیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ دنیا کا ہر دوسرا یا تیسرا فرد کسی نہ کسی طرح کی دماغی پیچیدگی، الجھن، تناؤ اور مسائل کا شکار ہے۔

ڈپریشن کے کئی اسٹیجز ہوتے ہیں، بعض افراد کو سنگین ڈپریشن ہوتا ہے، جس سے ایسے افراد کی صحت انتہائی خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ڈپریشن کے انسانی جسم اور دماغ پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے برطانوی ماہرین نے تحقیق کی، جس سے معلوم ہوا کہ اس کے شکار افراد 29 بیماریوں اور طبی پیچیدگیوں کا شکار بن سکتے ہیں۔

طبی جریدے ’جاما‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے ڈپریشن کے جسم اور دماغ پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے دیکھا کہ ایسے کون سے افراد ہیں جو کسی نہ کسی طرح کے ڈپریشن کا شکار تھے اور انہیں کس طرح کی دیگر بیماریاں یا طبی پیچیدگیاں ہوئیں۔

ماہرین نے نتائج سے معلوم کیا کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں 29 اقسام کی مختلف بیماریاں اور طبی پیچیدگیاں پیدا ہونے کے امکانات عام افراد کے مقابلے زیادہ ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں عام افراد کے مقابلے امراض قلب، موٹاپے، ذیابیطس، کمر درد، پھیپھڑوں میں مسائل اور بلڈ پریشر سمیت 29 بیماریوں اور پیچیدگیون کے بڑھنے کے امکانات ڈیڑھ گنا زیادہ ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو ہونے والی دیگر بیماریاں یا پیچیدگیاں اس قدر سنگین ہوجاتی ہیں کہ انہیں ہسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈپریشن کا عام طبی پیچیدگی ’انفلیمیشن‘ سے بھی گہرا تعلق ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ڈپریشن کیوں ہوتا ہے، اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کے بعد دماغی تنزلی بھی بڑھ جاتی ہے جب کہ اس سے وزن میں اضافے کے امکانات بھی ہوتے ہیں، جس سے کئی جسمانی امراض ہونے کی شرح ڈیڑھ گنا زیادہ ہوجاتی ہے۔

Check Also

گرم موسم سے اسقاط حمل کے خطرات بڑھنے کا انکشاف

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گرم موسم میں حاملہ خواتین کو پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *