Home / جاگو دنیا / سمندر کی تہہ میں زیادہ دیر تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

سمندر کی تہہ میں زیادہ دیر تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

امریکی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے مسلسل 74 دن زیر آب رہ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 2014 میں بروس سینٹرول اور جیسیکا فین نے قائم کیا تھا۔

پروفیسر جوزف ڈیٹوری کو ڈاکٹر ڈیپ سی بھی کہا جاتا ہے اور انہوں نے فلوریڈا میں اسکوبا ڈائیورز کے لیے زیر آب قائم جولیس انڈر سی لاجز میں رہ کر یہ ریکارڈ بنایا، وہ یہاں یکم مارچ سے مقیم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کارہائشی پوڈ بحر اوقیانوس کی سطح سے 30 فٹ گہرائی میں موجود ہے اور 100 اسکوائر رقبے پر پھیلا ہوا ہے

اگرچہ یہ بہت چھوٹی جگہ تھی مگر اس میں ان کے کام کرنے کے حصے کے ساتھ ساتھ کچن، باتھ روم، 2 سونے کے کمرے اور ایک چھوٹا سا سوئمنگ پول بھی تھا، جو درحقیقت اندر آنے اور باہر جانے کا راستہ بھی تھا۔

اپنے شب و روز میں ڈاکٹر ڈیٹوری نے پروٹین سے بھرپور غذا لی، روزانہ باقاعدگی سے پش اپس کیے اور بھرپور نیند لی۔

پروفیسر جوزف یکم مارچ کو اس جگہ رہنے کے لیے آئے تھے اور ابھی بھی باہر نہیں آئے ہیں ان کا نو جون تک واپسی کا پروگرام ہے کیونکہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ اس مقام پر پورے سو دن مکمل کریں۔

انہوں نے اسے پراجیکٹ نیپچون 100 کا نام دیا ہے جس کا مقصد طبی اور سمندری تحقیق کو باہم ملا دینا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2014 میں بروس سینٹرول اور جیسیکا فین نے قائم کیا تھا جو اسی جگہ 73 دن 2 گھنٹے اور 34 منٹ تک مقیم رہے تھے۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *