Home / جاگو کھیل / ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان تیسری پوزیشن حاصل نہ کرسکا

ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان تیسری پوزیشن حاصل نہ کرسکا

ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان تیسری پوزیشن حاصل نہ کرسکا، دلچسپ مقابلے کے بعد چائنیز تائپے کامیاب رہا۔

ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ کے تیسری پوزشین کے میچ میں پاکستان اور چائنیز تائپے کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

پہلے سیٹ میں چائنیز تائپے نے 13-25 سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے دوسرا سیٹ 18-25 سے جیت کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور چوتھا گیم سنسی خیز رہا۔ تائیوان کی ٹیم نے 23-25 اور 22-25 سے سیٹ جیت کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شکست کے بعد پاکستان ٹیم اگلے سال ہونے والے انڈر-17 ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہ کرسکا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *