Home / جاگو کھیل / ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اسٹیو اسمتھ کا بیان سامنے آگیا

ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اسٹیو اسمتھ کا بیان سامنے آگیا

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبریں سامنے آنے بعد اپنا مؤقف بیان کر دیا۔

اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ یہ خبریں کہاں سے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی اور میں کہیں نہیں جا رہا۔

اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ سے متعلق کہا کہ میں نے بیٹنگ کر کے بہت بہتر محسوس کیا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بعد یہ میری بہترین اننگز ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے کہا کہ اس سیریز میں مزید رنز بنانا مجھے بہت اچھا لگتا، رواں سیزن کے 6 میچز میں 2 سنچریاں میرے خیال میں مناسب کارکردگی ہے۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انگلینڈ میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *