Home / جاگو کھیل / کرکٹرز ہماری جان ہیں، پاکستان دنیا کی ٹاپ ٹیم بنے گی، ذکاء اشرف

کرکٹرز ہماری جان ہیں، پاکستان دنیا کی ٹاپ ٹیم بنے گی، ذکاء اشرف

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ کرکٹرز ہماری جان ہیں، پاکستان دنیا کی ٹاپ ٹیم بنے گی۔

ذکاء اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے کام کو سراہتا ہوں، پرائیویٹ سیکٹر سے یہاں تک آنا ایک بڑی بات ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں آنیوالا پہلا چیئرمین ہوں، یہ سینٹر متاثر کن ہے، لاہور قلندرز کے لیے میری دعائیں ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ کرکٹ ٹیمیں ہماری آنے والے ایونٹس میں اچھا پرفارم کریں۔

ذکاء اشرف نے بتایا کہ مینز کرکٹ کےکنٹریکٹس کو دگنا کر دیا گیا ہے، ویمن قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ویمن کرکٹرز کےڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹس شروع کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ویمن کرکٹرز کے لیے پاتھ وے پروگرام شروع کر رہے ہیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *