Home / جاگو کھیل / اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہم آزاد ہیں، بابر اعظم

اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہم آزاد ہیں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی پر وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔

بابر اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ٹریننگ سیشن کے دوران قومی پرچم کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے دنیا میں آزاد شناخت عطا کرنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

بابراعظم نے اپنی پوسٹ کے آخر میں وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک میں ہرطرف رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں، جھنڈے اور بیجز کی بہار نظر آ رہی ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *