Home / جاگو کھیل / تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا جس کے کچھ دیر بعد 9 ویں اوور میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 52 رنز پر گری جب امام الحق 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کولمبو میں سیریز کے آخری میچ کے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے 10 اوور مشکل ہوں گے، زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ میچ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔ سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم

امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

سیریز کے آخری میچ کے لیے افغانستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گرین شرٹس ابتدائی 2 میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکے ہیں۔

آج تیسرا میچ جیتنے پر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آجائے گی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *