Home / جاگو ٹیکنالوجی / ملک کے مخصوص شہروں میں ’اونک‘ متعارف

ملک کے مخصوص شہروں میں ’اونک‘ متعارف

یوفون برانڈ کی مالک کمپنی پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) کی جانب سے ملک کے مخصوص شہروں میں اپنے نئے برانڈ ’اونک‘ کو متعارف کرادیا گیا۔

’اونک‘ دراصل ایک نیا سیلولر یعنی موبائل نیٹ ورک جو پہلے سے موجود نیٹ ورکس کی طرح کام کرتا ہے لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے برانڈ میں انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہوگی اور صارفین فضول بیلنس ختم ہونے کی شکایات سے محفوظ رہیں گے۔

اس سے بڑھ کر سب سے اہم بات یہ ہے کہ ’اونک‘ کے ملک کے کسی بھی شہر میں فی الحال کوئی فرنچائز نہیں ہے لیکن صارفین کمپنی کی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن سے آن لائن سم کی خریداری کر سکتے ہیں۔

نئے نیٹ ورک پر جانے کے خواہش مند افراد کمپنی کی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر ذاتی معلومات فراہم کرنے اور سم کی قیمت سے متعلق بتانے کے بعد گھر بیٹھے سم حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی نے فوری طور پر ’اونک‘ کو مخصوص شہروں جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد شامل ہیں، وہاں متعارف کرایا ہے اور کمپنی مذکورہ شہروں میں ہی سم کی ڈیلیوری فراہم کر رہی ہے۔

سم کی خریداری کا آن لائن آرڈر دینے کے بعد کمپنی کا نمائندہ بتائے گئے ایڈریس پر بائیومیٹرک مشین کے ہمراہ پہنچتا ہے اور ویری فکیشن کے بعد سم کو صارف کے حوالے کر دیتا ہے۔

صارف موبائل سم ملنے کے بعد اسے ایپلی کیشن کی مدد سے ایکٹو کرنے کے اہل ہوگا جب کہ صارفین کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ اپنی مرضی کا نمبر بھی منتخب کریں۔

صارفین آرڈر دیتے وقت اپنی مرضی کا موبائل نمبر پر لکھ سکتے ہیں اور اگر ان کا پسندیدہ نمبر موجود ہوگا تو کمپنی انہیں مذکورہ نمبر ہی فراہم کرے گی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’اونک‘ پر انٹرنیٹ اور کال پیکیجز دیگر سمز کے مقابلے میں سستے ہیں اور کمپنی 200 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا 1900 روپے میں ایک ماہ کے لیے فراہم کر رہی ہے۔

اسی طرح کمپنی نے فون، انٹرنیٹ اور میسیجز پیکیجز بھی متعارف کرا رکھے ہیں، جن کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے اور ان پیکیجز کی مدت 15 دن سے 30 تک رکھی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’اونک‘ کے سگنل دیگر نیٹ ورکس سے بہتر ہیں اور اس میں انٹرنیٹ اور کالج پیکیجز بھی سستے رکھے ہیں۔

تاہم صارفین کا خیال ہے کہ کمپنی نے اس وقت لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ اور کال پیکیجز کے ریٹ عارضی طور پر کم کر رکھے ہیں۔

Check Also

ٹک ٹاک نے دو ماہ میں انسٹاگرام جیسی دوسری ایپ متعارف کرادی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے محض دو ماہ کے عرصے بعد انسٹاگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *