Home / جاگو کھیل / ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان کو ہرا کر افغانستان فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان کو ہرا کر افغانستان فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو شکست دے کر افغانستان فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ہینگزو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے افغانستان کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عمیر یوسف 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے۔

اب افغانستان کا مقابلہ ہفتے کو بھارت سے ہوگا جبکہ پاکستان کانسی کے تمغے کے لیے بنگلادیش سے مقابلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *