Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کراچی: براق اوزچیوت کی جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد جمع

کراچی: براق اوزچیوت کی جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد جمع

سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور زمانہ تاریخی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف تُرک اداکار براق اوزچیوت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کراچی کے نجی شاپنگ مال میں مداحوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔

براق اوزچیوت کی کراچی کے نجی شاپنگ سینٹر میں آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان ویڈیوز میں کراچی والوں کو براق اوزچیوت کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے اور ترک اداکار کو پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی پرجوش محبت کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر براق اوزچیوت کی کراچی آمد کے بعد وائرل ہونے والی  ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں اُنہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ مجھے آج سے 3 سال پہلے سے ہی اس بات کا علم تھا کہ پاکستان میں لوگ ’کورولوس عثمان‘کی وجہ سے مجھے بہت پسند کرتے ہیں اور مجھے تب سے ہی اس دن کا انتظار تھا کہ پاکستان آؤں اور آج مجھے یہاں آنے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ ترک اداکار براق اوزچیوت نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ، عبدالرحمٰن الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان آ چکے ہیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *