Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کرشمہ تنّا نے بوسان فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

کرشمہ تنّا نے بوسان فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

بھارتی ادکارہ کرشمہ تنّا نے جنوبی کوریا میں منعقدہ گلوبل او ٹی ٹی ایوارڈز میں بڑا ایوارڈ جیت لیا۔

ان کی نیٹ فلکس سیریز ’اسکوپ‘ کو بہترین ایشین ٹی وی سیریز اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز ملے۔

39 سالہ اداکارہ نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ ’اسکوپ‘ نے بوسان فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیتے ہیں۔

کرشمہ تنّا نے کہا کہ اس ایوارڈ فیسٹیول میں نامزدگی ہی بہت اعزاز کی بات تھی اور اب دو کیٹگریز میں ایوارڈ جیتنا بہت حوصلہ افزا ہے۔

’اسکوپ‘ جِگنا وورا کی کتاب ‘behind bars in byculla’ پر مبنی ہے جو ایک کرائم رپورٹر جگروتی وورا کی کہانی ہے۔

سیریز میں جگروتی وورا کا کردار کرشمہ تنّا نے ادا کیا ہے۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *