Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نیتن یاہو کی موت سسک سسک کر ہو: عثمان خالد بٹ کی بددعا

نیتن یاہو کی موت سسک سسک کر ہو: عثمان خالد بٹ کی بددعا

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی سے انکار کیا تو پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار عثمان خالد بٹ پھٹ پڑے۔

اداکار نے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سسک سسک کے موت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اداکار نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کی جانب سے جنگ بندی سے انکار کی خبر کو ری شیئر کیا۔

عثمان خالد بٹ نے خبر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میں وہ دن ضرور دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اداکار نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ترجمان کے بیان کی روشنی میں مزید لکھا ہے کہ یہ کبھی حماس کے بارے میں نہیں تھا بلکہ یہ ہمیشہ سے فلسطین اور اس کے عوام کو تباہ و برباد کرنا چاہتے تھے اور آج وہی ہو رہا ہے، یہ غزہ کے خاتمے کے ساتھ ختم نہیں ہو گا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ (اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو) کی موت سسک سسک کر، تڑپ تڑپ کر ہو۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 21 ویں روز شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ 18 ہزار 967 افراد زخمی ہیں جبکہ غزہ سے گرفتار 4 ہزار فلسطینی اسرائیل کی جیلوں میں ہیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *