Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / امپائر نے نہیں دیا لیکن ایوشمان کھرانہ نے شمسی کو آؤٹ قرار دیدیا

امپائر نے نہیں دیا لیکن ایوشمان کھرانہ نے شمسی کو آؤٹ قرار دیدیا

ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے اہم میچ پر بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کا بھی مؤقف سامنے آ گیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بولرز زبردست کارکردگی دکھا کر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے تھے۔

میچ اُس وقت انتہائی سنسنی خیز لمحے میں داخل ہوا جب جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 8 رنز اور پاکستان کو صرف ایک وکٹ درکار تھی۔

ایسے میں حارث رؤف نے جنوبی افریقا کے آخری بیٹر تبریز شمسی کو گیند کرائی جو وہ نہ کھیل سکے اور گیند ان کے پیڈ پر لگی، جس کے بعد پاکستان ٹیم نے ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی تاہم امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا تو کپتان بابر اعظم نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ری ویو لینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے ری ویو لینے کے بعد نظر آیا کہ حارث رؤف کی گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی تھی لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ دینے کے سبب امپائر کے فیصلے کو ہی برقرار رکھا گیا۔

کرکٹ قوانین کے مطابق اگر آن فیلڈ امپائر حارث رؤف کی اس گیند پر آؤٹ دے دیتے تو پاکستان میچ جیت جاتا جب کہ جنوبی افریقا کی جانب سے ری ویو لینے پر بھی بیٹر کو آؤٹ ہی قرار دیا جاتا۔

اب اس سارے معاملے پر بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کی رائے بھی سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ہے کہ ’یہ شمسی آؤٹ تھا‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے ڈرامائی انداز میں پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *