Home / جاگو کھیل / تیونسی خاتون ٹینس کھلاڑی کا فلسطینیوں کو انعامی رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ

تیونسی خاتون ٹینس کھلاڑی کا فلسطینیوں کو انعامی رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ

تیونس کی ٹینس اسٹار اونس جیبیور نے فلسطینیوں کو انعامی رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) فائنلز کی فاتح 29 سالہ اونس جیبیور نے کہا ہے کہ انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اونس جیبیور نے کہا ہے کہ ہر روز بچوں کو مرتے دیکھنا بہت مشکل ہے، میں اس دنیا میں امن چاہتی ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی فاتح تیونس کی کھلاڑی اونس جیبیور اپنی جیت کے بعد بات کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتِ حال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *