Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا اور میچ کا آغاز شاندار طریقے سے پہلے ہی اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما کی وکٹ حاصل کر کے کیا۔

میچ کی دوسری ہی گیند پر 4 رنز پر روہت شرما کو مدھوشنکا نے بولڈ کیا۔

بعدازاں ویرات کوہلی اور شُبمن گِل نے پارٹنرشپ قائم کی اور دونوں بیٹرز نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

بھارتی کی دوسری وکٹ 30 ویں اوور میں 193 رنز پر گری جب شُبمن گِل 92 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

دونوں ٹیمیں اِس ورلڈ کپ میں اب تک 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں، بھارت کو اب تک شکست نہیں ہوئی ہے جبکہ سری لنکا نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت دوسرے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *