Home / جاگو کھیل / پہلی بار ورلڈ کپ میں ہمارے بولرز پر سوال اُٹھا ہے، عماد وسیم

پہلی بار ورلڈ کپ میں ہمارے بولرز پر سوال اُٹھا ہے، عماد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پہلی بار ورلڈ کپ میں ہمارے بولرز پر سوال اُٹھا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم لڑ کر ہاری، میں چاہتا تھا ساؤتھ افریقہ فائنل میں جاتا۔

اسی پروگرام میں شریک سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ چیزنگ میں کمزور ہے، ان کا ٹاپ آرڈر چلتا تو 240 رن ہوتے، کرکٹ میں بولرز کیلئے ہر دن اچھا نہیں ہوتا۔

عبدالرزاق نے انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجھے کپتانی کی آفر ہوئی تھی میں نے انکار کر دیا تھا۔

پروگرام میں شریک پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے کپتان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

محمد عامر نے کہا کہ شاہین آفریدی کیلئے پرفارمنس اور فٹنس چیلنج ہوگا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *