Home / جاگو کھیل / چیف آف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان نیوی کے مزید 6 گولڈ میڈلز

چیف آف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان نیوی کے مزید 6 گولڈ میڈلز

چیف آف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نیوی نے مزید 6 گولڈ میڈلز جیت لیے، یوں اس کے طلائی تمغوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں جاری چیمپئن شپ میں نیوی 10 گولڈ، پانچ سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

ایئرفورس دوسری اور ہائیر ایجوکیشن کیمشن کی تیسری پوزیشن ہے۔

25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل انفرادی مقابلے میں پہلی تینوں پوزیشن نیوی کے نام رہیں۔ جی ایم بشیر نے سونے، محمد تبسم نے چاندی اور ظفر اقبال نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ میڈل، پاک فضائیہ نے سلور اور ہائیر ایجوکیشن نے برانز میڈل جیتا۔

10 میٹر ایئر پسٹل مینز ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ایئرفورس نے چاندی اور سندھ نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ انفرادی مقابلے میں نیوی کے مدثر خان نے گولڈ اور عمیر احمد نے سلور میڈل جیت لیا۔

اسکیٹ اولمپک مینز ٹیم ایونٹ میں نیوی نے سونے، سندھ نے چاندی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ انفرادی مقابلے میں نیوی کے عبدالستار نے سونے اور آصف محمود نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

Check Also

پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس

پاکستان شاہینز اور ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں نے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *