Home / تازہ ترین خبر / سندھ: منظور وسان کے پی ایس 31 سے کاغذات نامزدگی منظور

سندھ: منظور وسان کے پی ایس 31 سے کاغذات نامزدگی منظور

پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر منظور وسان کے سندھ کے صوبائی حلقے پی ایس 31 کنگری سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

منظور وسان نے گمبٹ ریٹرننگ افسر (آر او) کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فارم تو 3 جگہ سے بھروائے ہیں اب پارٹی جہاں سے ٹکٹ دے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گا، میری خواہش ہے این اے 202 سے الیکشن جیت کر بلاول بھٹو صاحب کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کسی کا بھی ہاتھ ہو بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم بنیں گے، مخالف جب اتحاد کی بات کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے، مچھ جیل سمیت کوئٹہ، ملتان اور سکھر کی بہت سی جیلوں سے ہو کر آیا ہوں، سب کو الیکشن لڑنے کا حق ہے سب کو الیکشن لڑنے دیا جائے۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *