Home / جاگو بزنس / اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100انڈیکس میں 312 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100انڈیکس میں 312 پوائنٹس کی کمی

نئے سال کے پہلے روز 2 ہزار پوائنٹس تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے دوسرے روز کاروبار کا منفی رجحان رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس نے سال کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز 400 سے زائد پوائنٹس مثبت ہو کر 65 ہزار سے اوپر کیا۔ البتہ مثبت رجحان مرحلہ وار کم ہوتا رہا۔

پاکستان اسٹاک انڈیکس نے کاروباری دن کا اختتام 312 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 349 پر کیا ہے۔

کاروباری دن میں 100انڈیکس 1120 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 333 رہی جبکہ کم ترین سطح 64213 رہی۔

بازار میں آج 67 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب 45کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 50 ارب روپے کم ہوکر 9  ہزار 292 ارب روپے رہی۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *