Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عامر خان اور کرن کیلئے سائرہ بانو کی خصوصی دعوت سے تصاویر وائرل

عامر خان اور کرن کیلئے سائرہ بانو کی خصوصی دعوت سے تصاویر وائرل

بھارتی معروف سینئر اداکارہ سائرہ بانو نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔

سائرہ بانو نے عامر خان اور فلم ساز کرن راؤ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سائرہ بانو نے پوسٹ کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا ہے۔

سائرہ بانو کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ ’کیلنڈر کے ہر موڑ کے ساتھ، زندگی کھلتی، پھیلتی، اور ارتقا کرتی رہتی ہے، جیسے جیسے سال اور وقت آگے بڑھتا ہے، ایک نیا تناظر ہمارے وجود میں نئی زندگی کا سانس لیتا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے اپنے آنجہانی شوہر، لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’صاحب اور میرے لیے، عامر کی یہ غیر تبدیل شدہ موجودگی ہمیشہ ساتھ رہی ہے۔ آج تک، عامر دلیپ صاحب اور ان کی ہر وہ چیز جو وہ ہندوستانی سنیما میں لائے ہیں، اس کی تعریف کرتے ہیں، صاحب نے ہمیشہ عامر کی اداکاری کو سراہا ہے، ذاتی طور پر میں بھی ہمیشہ عامر کی فنکارانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئی ہوں، صاحب اور میں نے عامر خان کو اپنی زندگیوں میں ایک خاندان کے فرد کی طرح مانا ہے۔‘

سائرہ بانو نے اپنی پوسٹ میں مزید  لکھا ہے کہ ’عامر کچھ مشکل وقتوں میں میرے ساتھ رہے ہیں، مجھے یاد ہے جب میں دلیپ صاحب کی سوانح عمری، ’دی سبسٹینس اینڈ دی شیڈو‘ کو اکٹھا کر رہی تھی، عامر نے ہر طور پر قدم آگے بڑھایا، مدد کی اور مزید مدد کی پیشکش کرتے رہے۔‘

انہوں نے پوسٹ کو ختم کرتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ روز مجھے شرف حاصل ہوا ہے عامر، کرن اور زینت آپا جو کہ عامر کی والدہ اور ایک باوقار اور غیر معمولی خاتون ہیں ہمارے گھر میں آئے اور ہمیں خوشی دی، نئے سال کا آغاز بہت اچھا لگا، یہ واقعی ایک شاندار وقت تھا جو مشترکہ قہقہوں اور خوبصورت لمحوں سے بھرا ہوا تھا۔‘

انہوں نے پوسٹ کے اختتام پر نئے سال کے لیے اچھی امیدوں کے اظہار سمیت دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ عامر خان کو آخری بار اسکرین پر کرینہ کپور کے ہمراہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں دیکھا گیا تھا، یہ فلم 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *