Home / جاگو کھیل / بھارت پہلی مرتبہ کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب

بھارت پہلی مرتبہ کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب

بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ 

کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ہوم ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں صرف 55 پر ڈھیر ہوگئی جس کا خمیازہ اسے شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

البتہ بھارتی ٹیم خود 153 پر بدترین ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ تاہم 98 رنز کی برتری نے بھارت کےلیے میچ قریب کردیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 176 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ مشکل بیٹنگ کنڈیشنز میں ایڈن مارکرم نے سنچری بناڈالی۔

بھارت کو جیت کےلیے 79 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 12ویں اوور میں تین وکٹیں گنوا کر حاصل کیا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *